پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار کاشف محمود اور ان کے بیٹے ہادی محمود گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دکھائی دیئے۔
اس تقریب میں انہوں نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی ان کے بیٹے ہادی بہت چھوٹے ہیں، ابھی اس حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج اس تقریب میں خلیل الرحمٰن قمر سے بھی ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی ان خیالات کا اظہار کیا تاہم ابھی ہادی کو تعلیم مکمل کرکے جم جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے لُکس پر کام کرسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز میں آنے یا نہ آنے کا مکمل اختیار بیٹے ہادی کے پاس ہے لیکن ابھی ان کی عمر صرف 17 برس ہے، جب 21 یا 22 برس کے ہوں گے تب اس بات کا فیصلہ خود ہادی کرسکتے ہیں۔
اس انٹرویو کے دوران ہادی محمود نے بتایا کہ وہ اداکاری کے میدان میں اگر اپنے والد کے علاوہ کسی کو آئیڈیالائز کرتے ہیں تو وہ فیروز خان ہیں، جن کی اداکاری اور اسٹائل انہیں پسند ہے۔