بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم’جوان‘ کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ پر شک کرنے والے مداح کو چپ کروا دیا۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم ’جوان‘کی ریلیز سے قبل اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔
اُنہوں نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے اسی دوران سوال پوچھا کہ فلم ’جوان‘ کی اصل ایڈوانس بکنگ کتنی ہے؟‘
شاہ رخ خان نے اس مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یار، یہ سوشل میڈیا والی گھٹیا باتیں مت کرو، مثبت سوچو اور اچھا محسوس کرو اور یہی زندگی کے لیے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، فلم ’جوان‘ نے ہندی (2D) اسکریننگ میں 4 لاکھ سے زائد ٹکٹس کی فروخت پر 12.17 کروڑ بھارتی روپے سے زائد جبکہ ہندی (IMAX) شوز میں 11,300 ٹکٹس کی فروخت پر 78.58 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔