کیارا ایڈوانی کرینہ کپور پر گرتے گرتے بچ گئیں، ارجن کپور نے ہاتھ تھام لیا

کیارا ایڈوانی کرینہ کپور پر گرتے گرتے بچ گئیں، ارجن کپور نے ہاتھ تھام لیا


بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی کرینہ کپور پر گرتے گرتے بچ گئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک فیشن ایونٹ میں کیارا ایڈوانی، ارجن کپور سے مل کر الٹے قدموں پلٹ رہی تھیں کہ ان کا پیر رپٹ گیا۔

پیر رپٹنے سے کیارا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور لڑکھڑا گئیں، ان کے بالکل عقب میں کرینہ کپور بیٹھی ہوئی تھیں۔

کیارا ایڈوانی خود ہی سنبھلیں اور ارجن کپور نے بھی ان کا ہاتھ تھام لیا۔

ایک فیشن برینڈ کو متعارف کروانے کیلئے ممبئی میں یہ ایونٹ منعقد کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں