پنجاب: ڈینگی کے مزید 70 مریض رپورٹ

پنجاب: ڈینگی کے مزید 70 مریض رپورٹ


پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 70 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب کے سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے 36، راولپنڈی میں 17، فیصل آباد میں 5 اور ملتان میں 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ میں ڈینگی کے 4، شیخوپورہ اور گجرات میں 2، 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مظفر گڑھ اور سرگودھا میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 77 مریض زیرِ علاج ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں