پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے، احمد علی بٹ کا موجودہ حالات پر تبصرہ

پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے، احمد علی بٹ کا موجودہ حالات پر تبصرہ


پاکستانی نامور کامیڈین، میزبان، اداکار و سابق گلوکار احمد علی بٹ نے حالیہ انٹرویو میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی ملک سے باہر جانے کی وجہ پر روشنی ڈالی۔

گزشتہ دنوں احمد علی بٹ نے ویب پیج کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ خیال رہے کہ احمد علی بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور حالات حاضرہ پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ مختصر عرصے کے دوران پاکستانی عوام کی اتنی بڑی تعداد کیوں ملک چھوڑ کر بیرون ملک آباد ہو رہی ہے؟

دوران شو میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے حالات پر نظر دوڑاتے ہوئے کہا کہ بیشتر عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان 3 دن تک بھوکا رہتا ہے تو اسے کچھ اور نظر نہیں آتا، پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہنگی بجلی کے اضافی بلوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئرکرتے ہوئے بھی احمد علی بٹ نے اسی حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا اور کہا تھا کہ ملک جس بحران میں گھرا ہوا ہے ایسے میں زندہ رہنے کے لئے فطری ضروریات کا پورا ہونا ضروری ہے۔ جب ملک میں اس طرح کے حالات پیدا ہوجاتے ہیں تو ملک انارکی کی طرف چلاتا ہے۔

پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے، احمد علی بٹ کا موجودہ حالات پر تبصرہ

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملک کے حالات کو فوری بہتر ہونے کی ضرورت ہے ورنہ امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے، لوگ جرائم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے معاشرے میں انتشار پھیل جائے گا اور نہ قانون رہے گا اور نہ اس کی پاسداری۔


اپنا تبصرہ لکھیں