ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی پہلے شوہر ٹریور اینجلسن سے طلاق کی کچھ تفصیلات سامنے آگئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میگھن مارکل کی پہلی شادی صرف دو سال ہی چل سکی، جب اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوئی تو اس وقت میگھن مارکل ٹورنٹو میں اپنی سیریز ’سوٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
شاہی مبصر اینڈریو مورٹن نے اپنی کتاب ’میگھن: اے ہالی ووڈ پرنسز بائے اینڈریو مورٹن‘ میں انکشاف کیا ہے کہ اس طلاق کا ٹریور اینجلسن پر کافی گہرا اثر پڑا۔
اُنہوں نے ایک اچھے کاروباری دوست کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس شادی کا خاتمہ اتنا اچانک ہوا کہ میگھن مارکل نے اپنی منگنی کی انگوٹھی اور شادی کی انگوٹھیاں رجسٹرڈ میل کے ذریعے ٹریور کو بھیجوائیں‘۔
اُنہوں نے ایک اور ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےانکشاف کیا کہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ میگھن مارکل کی طرف سے کیا گیا تھا اور اس فیصلے نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
پہلی شادی ختم ہونے کے 3 سال بعد میگھن مارکل کی لندن میں شہزادہ ہیری سے ملاقات ہوئی اور پھر 2017ء اس جوڑی کی منگنی کا اعلان کیا گیا۔
بعد ازاں، 2018ء میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ میں شادی ہوگئی۔