بالی ووڈ کے معروف اداکار رہیتک روشن نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایک ماہ قبل 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنی۔
اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
حال ہی میں رہیتک روشن نے یہ فلم دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے کل رات فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ دیکھی۔
اُنہوں نے لکھا کہ یہ فلم دیکھ کر لگا کہ اب ہندوستانی فلم انڈسٹری صحیح راستے پر گامزن ہوگئی ہے۔
رہیتک روشن نے لکھاکہ مجھے فلم بہت پسند آئی! فلم کی ہر چیز تحریر، اداکاری، سب کچھ بہترین ہے! میں اسے دوبارہ دیکھوں گا۔
اُنہوں نےمداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کو بڑی اسکرین کے لیے بنایا گیا ہے! اس لیے تھیٹرز میں جا کر دیکھیں!