گئے دنوں کے بس کنڈکٹر، آج کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت بس اڈے پہنچ گئے

گئے دنوں کے بس کنڈکٹر، آج کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت بس اڈے پہنچ گئے


بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت نے بنگلور میں اس بس اڈے کا دورہ کیا جہاں وہ کبھی بطور کنڈکٹر کام کیا کرتے تھے۔

رجنی کانت بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس اڈے پر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو وہاں دیکھ کر شہری حیران و پریشان رہ گئے۔

رجنی کانت نے چند منٹ وہاں بس ڈرائیوروں، کنڈکٹرز اور دیگر بس اسٹاف کے ساتھ گزارے، انہوں نے بس اسٹاف کے ساتھ کچھ دیر گپ شپ کی۔

شیوا جی راؤ گائیکواد کسی زمانے میں اس شہر میں بس کنڈکٹر تھے جب تامل ڈائریکٹر بالاچندر نے انہیں دیکھا، ان کا نام تبدیل کرکے ’رجنی کانت‘ رکھا اور فلم ’ابوروا راگنگال‘ میں کام کا موقع دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں