حریم شاہ نے فالوورز سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا

حریم شاہ نے فالوورز سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا


معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے فالوورز سے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں شاندار بیٹنگ سے پاکستان کو ایک بار پھر فتح سے ہمکنار کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نسیم شاہ کی ایک تصویر شیئر کی۔

اُنہوں یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’کیا مجھے نسیم کا نمبر مل سکتا ہے؟ مجھے کچھ کام ہے‘۔

واضح رہے کہ جمعرات کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

اُس میچ کے آخری لمحات میں نسیم شاہ نے قیمتی 10 رنز بنائے اور وننگ شاٹ کھیل کر آخری اوور میں افغان بولر فضل الحق فاروقی کو چوکا مار کر فتح افغانستان کے ہاتھوں سے چھین لی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں