بھارتی گیت نگار دیو کوہلی 81 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی گیت نگار دیو کوہلی 81 برس کی عمر میں چل بسے


بھارت کے مایاناز معروف گیت نگار اور شاعر دیو کوہلی 81 برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی شاعر دیو کوہلی کے ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان پریتم شرما نے دیو کوہلی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور آج صبح سویرے ان کی موت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی آخری روسومات کی ادائیگی آج دوپہر سے شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دیو کوہلی 2 نومبر 1942 کو راولپنڈی، پاکستان کے سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں جیسے بازیگر ، ہم آپ کے ہیں کون، میں نے پیار کیا، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا وغیرہ کے لیے سو سے زیادہ گانے لکھے تھے۔

انہوں نے آخری بار کنگنا رناوت کی فلم ’رجو‘ کے لیے گانے لکھے تھے، جس کی موسیقی اتم سنگھ نے دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں