ابراہیم علی خان بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار، کاجول بھی فلم کا حصہ ہوں گی

ابراہیم علی خان بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار، کاجول بھی فلم کا حصہ ہوں گی


بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی، اداکارہ سارہ علی خان کے بعد اب بیٹے ابراہیم علی خان نے بھی بالی ووڈ میں نام بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

ایک اور اسٹار کِڈ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے، سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم ’سرزمین‘ کے ساتھ شوبز میں قدم رکھنے والے ہیں۔

ابراہیم علی خان کی فلم کے حوالے سے مزید تازہ ترین اپ ڈیٹس سامنے آئی ہیں، ابراہیم علی خان کو کوئی اور نہیں بلکہ کرن جوہر لانچ کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم کا نام ’سرزمین‘ ہوگا، اس فلم میں کوئی ہیروئن نہیں ہوگی، ہاں البتہ ابراہیم کے ساتھ کاجول ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ جس میں وہ ایک فوجی کے کردار میں نظر آئیں گی، اس کی ہدایتکاری کیوز ایرانی دیں گے۔

یاد رہے کہ ہدایتکار کیوز ایرانی اداکار بومن ایرانی کے بیٹے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے آخری مرحلے پر تاحال کام جاری ہے، فلم کے رواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے تاہم فلم ’سرزمین‘ کے میکرز کی جانب سے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں