ٹام کروز نے بیٹی کیلئے سائنٹولوجی چرچ چھوڑ دی؟

ٹام کروز نے بیٹی کیلئے سائنٹولوجی چرچ چھوڑ دی؟


ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز طویل عرصے سے چرچ آف سائنٹولوجی کا حصہ رہے ہیں اور ان کے دو بڑے بچے بھی اسی چرچ کا حصّہ ہیں۔

لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہیں کہ ٹام کروز نے کئی سالوں تک اس چرچ کا حصّہ رہنے کے بعد اس مذہبی تحریک کو چھوڑ دیا ہے۔

ٹام کروز پچھلے تین سالوں سے برطانیہ میں فلمیں بنا رہے ہیں اور اس دوران اُنہیں برمنگھم اور کوٹس وولڈز جیسی جگہوں پر دیکھا گیا لیکن کسی نے بھی اُنہیں لندن کے مرکز میں واقع چرچ آف سائنٹولوجی کی عمارت میں نہیں دیکھا۔

یہی وجہ ہے اداکار کےچرچ آف سائنٹولوجی چھوڑ دینے کے حوالے سے میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں۔

البتہ، اس معاملے پر ابھی ٹام کروز نے ابھی تک ان خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔

یہ خبر ٹام کروز کے مداحوں کے لیے انتہائی غیر متوقع ہے کیونکہ چرچ آف سائنٹولوجی ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ رہا ہے یہاں تک یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اداکار کی شادیاں بھی ان کی چرچ آف سائنٹولوجی سے وابستگی کی وجہ سے ناکام ہوئیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکار کے ان مذہبی خیالات نے اُنہیں اپنی 17 سالہ بیٹی سوری کروز سے بھی دور رکھا جوکہ اپنی والدہ کیٹی ہومز کے ساتھ رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیٹی ہومز چاہتی تھیں کہ ٹام کروز چرچ آف سائنٹولوجی چھوڑ دیں کیونکہ ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے ان کی شادی میں بہت سے مسائل پیدا ہوگئے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار اپنے مذہبی عقائد سے پیچھے نہیں ہٹے اور اس وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی، طلاق کے بعد ان کی بیٹی سوری کروز نے بھی کیتھولک اسکول جانا شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز نے سابقہ اہلیہ کو بیٹی کی مکمل تحویل دے دی اور خود بیٹی سے کافی دور رہے۔

سائنٹولوجی کیا ہے؟

سائنٹولوجی مذہبی عقائد اور طریقوں کا ایک مجموعہ ہے جسے امریکی مصنف ایل رون ہبارڈ نے ایجاد کیا ہے۔

سائنٹولوجی کی مختلف طریقے سے ایک فرقے، کاروبار اور ایک نئی مذہبی تحریک کے طور پر تعریف کی گئی ہے۔

ایل رون ہبارڈ نے ابتدائی طور پر اپنے نظریات کے اس مجموعے کو ’ڈیانیٹکس (Dianetics)‘ کا نام دیا تھا جس کی وہ تھراپی کی ایک شکل کے طور پر نمائندگی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کیٹی ہومز نے 2012ء میں شادی کے 7 سال بعد ٹام کروز سے طلاق لے لی تھی اور ساتھ ہی بیٹی سوری کروز  کی مکمل تحویل لے لی تھی۔

اس کے علاوہ اداکار کی جانب سے سابقہ اہلیہ کو بیٹی کے لیے ہر ماہ ایک خاص رقم 400,000 ڈالر بھیجی جاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں