روسی خلائی مشن کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی کا سامنا

روسی خلائی مشن کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی کا سامنا


چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہوگیا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ لونا 25 پر غیرمعمولی صورتحال کی اطلاعات ہیں، چاند کی سطح پر اُترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتا چلا۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، ماہرین لونا 25 کی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں