سری دیوی کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر

سری دیوی کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر


بھارتی اداکارہ جھانوی کپور  والدہ سری دیوی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر جذباتی ہوگئیں۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سری دیوی کی والدہ کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’مما، سالگرہ مبارک ہو‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں فلم کے سیٹ پر آپ کی والدہ کا ساتھ، اس سیٹ کو آپ کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک بنا دیتا تھا۔

جھانوی کپور نے لکھا کہ’آج جب میں آپ کی سالگرہ کے موقع پر سیٹ پر ہوں تو میری خواہش ہے کہ آپ بھی اس طرح میرے ساتھ موجود ہوں تاکہ ہم سب کو قائل کر سکیں کہ یہ آپ کی 60ویں نہیں بلکہ 35ویں سالگرہ ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ مجھے بتا سکتیں کہ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے میں کامیاب ہوں یا ابھی مجھے اور محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر آج میں اس قابل ہوتی کہ آپ کو مجھ پر فخر ہو تو میں اس فخر کو آپ کی آنکھوں میں دیکھ سکتی۔

اُنہوں نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ہمیں اپنی یاد میں یوں آگے بڑھتے دیکھ کرخوش ہوں گے، آپ دنیا کی سب سے خاص عورت ہیں۔

جھانوی کپور نے آخر میں لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ اب بھی ہمارے ساتھ ہیں اور آپ ہی کی وجہ سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں