پاکستان سنگیت آئیکون وِنر، لکس میوزک ایوارڈ یافتہ، میکال حسن بینڈ کے سابق گلوکار اور کوک اسٹوڈیو 6 میں سُر بکھیرنے والے گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔
پاکستانی معروف لوک گلوکار اسد عباس کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی حیدرعباس نے کردی۔
گزشتہ رات اسدعباس مزید طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کومے میں چلےگئے تھے۔
ستیانہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار اسد عباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔