پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہمایوں سیعد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یومِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یوم آزادی مبارک ہو‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ اللّٰہ ہمارے پیارے پاکستان کو طاقت اور ہماری قوم کو ایسی صفات سے نوازے جو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں، پاکستان زندہ باد‘۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں ہرطرف رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے اور بیجز کی بہار نظر آ رہی ہے۔