بالی ووڈ سینئر اداکار دھرمیندر اور اُن کی سابقہ اہلیہ پرکاش کور اپنے بیٹے، سنی دیول کی فلم ’گدر2‘ کے پریمیئر میں اکٹھے ہوئے مگر ایک ساتھ تصویر بنوانے سے گریزاں رہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادی‘ کے مطابق اداکار دھرمیندر اور ان کی پہلی سابقہ اہلیہ، پرکاش کور عرصہ دراز کے بعد ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دھرمیندر اور پرکاش کور کے بڑے بیٹے، سنی دیول کی تازہ ترین فلم ’ گدر 2‘11 اگست 2023، گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے۔
یہ فلم 2001ء کی فلم ’گدر، ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے۔
اس فلم کے پریمیئر پر جہاں پروڈکشن ٹیم سمیت سنی دیول، اِن کے بیٹے راجویر دیول، بوبی دیول اور اُن کی اہلیہ تانیا، نانا پاٹیکر، جیکی شروف، فلم ساز سبھاش گھئی اور بہت سے دوسرے لوگوں نے شرکت کی وہیں اس تقریب میں دھرمیندر اور پرکاش سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
یہ سابقہ جوڑی عرصہ دراز کے بعد ایک ہی تقریب میں ایک چھت کے نیچے اکٹھی ہوئی تھی، یہ دونوں اپنے بیٹے سنی کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے مگر دونوں نے ہی ایک ساتھ تصویریں بنوانے سے گریز کیا۔
دھرمیندر کی ذاتی زندگی
یاد رہے کہ سینئر اداکار دھرمیندر نے دو شادیاں کی تھیں۔
اُنہوں نے تجربہ کار اداکارہ اور سیاست دان، ہیما مالنی کے ساتھ 1980ء میں شادی کی تھی، اس وقت وہ اپنی پہلی اہلیہ پرکاش کور کے ساتھ علیحدگی اختیار کر چکے تھے۔
دھرمیندر اور پرکاش کور کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، اجیتا دیول اور وجیتا دیول ہیں۔