سلمان خان بھائی کی سالگرہ میں منفرد رنگ کے کپڑے پہن کر پہنچ گئے

سلمان خان بھائی کی سالگرہ میں منفرد رنگ کے کپڑے پہن کر پہنچ گئے


بالی ووڈ اداکار سلمان خان منفرد رنگ کے کپڑے پہن کر اپنے بھائی ارباز خان کی سالگرہ کی تقریب میں پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں گزشتہ روز ارباز خان کی 56 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں سلمان خان جیسے ہی پہنچے تو تمام کیمرے ان کی طرف موڑ دیے گئے۔

اس کی ایک خاص وجہ سلمان خان کی پینٹس کے رنگ کو بھی قرار دیا جارہا ہے۔

تقریب میں سلمان خان نے ’پنک‘ رنگ کی پینٹس پہن کر شرکت کی جو کہ لباس میں عام طور پر مردوں کے لیے غیرمعمولی رنگ تصور کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے مداحوں نے اس پر حیرانی کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ انہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کی سالگرہ کی تقریب میں ان کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی جبکہ کئی بالی ووڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات دیے۔

واضح رہے کہ ان دنوں دنیا بھر میں ’پنک‘ رنگ کی مختلف چیزوں کو ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ سے تشبیہ دی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں