مدیحہ امام اور خوشحال خان جیو کی ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ میں جلوہ گر ہونگے

مدیحہ امام اور خوشحال خان جیو کی ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ میں جلوہ گر ہونگے


حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام پہلی بار اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان کے ہمراہ جیو کی نئی ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

سائرہ رضا کی تحریر کردہ اور ہدایت کار شہر زاد شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ جلد جیو ٹی وی کے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس پروجیکٹ کی تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اداکاروں کی اس آن اسکرین جوڑی کی کیمسٹری کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بے صبری سے منتظر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں