میوزک انڈسٹری میں جانے کیلئے شیراز اپل کے والد نے کیا شرط رکھی؟

میوزک انڈسٹری میں جانے کیلئے شیراز اپل کے والد نے کیا شرط رکھی؟


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اپل نے حالیہ انٹرویو میں میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل پیش آنے والی مشکلات اور والد کی شرط کے حوالے سے بتایا ہے۔

حال ہی میں گلوکار شیراز اپل نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے میوزک کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا ہے۔

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کسی کو نہیں جانتا تھا، والد آرمی آفیسر تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب والد کو معلوم ہوا کہ میں اپنا کیریئر میوزک انڈسٹری میں بنانا چاہتا ہوں تو انہوں نے شرط رکھی کہ پہلے ’ایم بی اے‘ مکمل کر لو پھر جو کرنا ہے کرو۔

خیال رہے کہ شیراز اپل نے 1998ء میں اپنا ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد 2001ء میں بھارتی گانے ’شاکا لاکا بے بی‘ سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھے تھے۔

انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی مشہور گانے گائے اور کمپوز بھی کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں