’میں بہری نہیں ہوں، چلاؤ مت‘ جیا بچن نے یہ الفاظ کس سے کہے؟

’میں بہری نہیں ہوں، چلاؤ مت‘ جیا بچن نے یہ الفاظ کس سے کہے؟


بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن اپنی نئی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اسکریننگ کے موقع پر ایک بار پھر غصّے میں نظر آئیں۔

جیا بچن اکثر ہی فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپارازی سے ناراض نظر آتی ہیں اور جب بھی فوٹو گرافرز ان کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ شدید برہمی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ممبئی میں منعقد ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اسکریننگ کی تقریب میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن کے ساتھ شرکت کی۔

جب جیا بچن سرخ رنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہنے فلم کی اسکریننگ کی تقریب کے لیے پہنچیں تو پاپارازی فوٹو گرافرز نے بلند آواز میں ان کا نام پکارنا شروع کر دیا۔

جیا بچن کو فوٹو گرافرز کا یوں بلند آواز میں بار بار ان کا نام پکارنا بالکل پسند نہیں آیا۔

اُنہوں نے فوٹو گرافرز کو ٹوکتے ہوئے غصے سے کہا کہ میں بہری نہیں ہوں، چلاؤ مت، آرام سے بات کرو۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘  میں بھارتی فلم انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت اداکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ان دنوں کے علاوہ اس فلم میں دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اس فلم کی ٹیم  کا حصّہ ہیں۔

فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی عکس بندی نئی دہلی، ممبئی، جموں و کشمیر اور روس میں کی گئی اور اسے 28 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں