پاکستانی معروف ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین نے کہا ہے کہ اگر اِنہیں کبھی کسی نے گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہا تو وہ اداکارہ مہوش حیات سے شادی کر لیں گے۔
حال ہی میں ڈیزائنر حسن شہریار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ اور مزاحیہ لمحات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ شادی اور کیرئیر کے حوالے سے بھی بات کی۔
اس شو کے دوران اداکار کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر کبھی کوئی اُنہیں گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہے گا تو وہ مہوش حیات سے شادی کریں گے کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
حسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بھی واضح کردوں کہ میرے اور مہوش حیات کے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط اور بہترین ہے۔
شو کے دوران ایچ ایس وائی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نیو یارک سے تعلیم حاصل کی ہے اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
حسن شہریار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نیو یارک سے پیسہ کمانا شروع کیا تھا جہاں وہ سڑک پر فرنچ فرائز فروخت کرتے تھے۔