پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے کئی ایسے ڈرامے ہیں جنہیں بہت پذیرائی ملی لیکن ان میں میری کارکردگی خراب تھی۔
کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز انڈسٹری میں اپنی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں خود اپنی سب سے بڑی نقاد ہوں کیونکہ اگر میں یہ سوچوں گی کہ میں نے بہترین پرفارمنس دی ہے تو میں کبھی سیکھ نہیں سکوں گی۔
کبریٰ خان نے کہا کہ مجھے بہت سے پراجیکٹس میں اپنی پرفارمنس پسند نہیں آئی۔
اُنہوں نے کہا کہ ’الف اللّٰہ اور انسان‘ میں میری پرفارمنس بہت بری تھی، مجھے اپنے اس کردار سے نفرت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ’سنگِ ماہ‘ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، میں مزید بہتر کر سکتی تھی۔
کبریٰ خان نے ’سنگِ ماہ‘ میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ اس پر مداحوں نے بھی کوئی ردِعمل نہیں دیا تھا۔