پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان نے مداحوں کے غیر حساس رویے کی نشاندہی کرتے ہوئے، انہیں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کا درس دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے اپنی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے معروف شخصیت ہونے کے باعث والدہ کی طبیعت کی خرابی کے دوران اسپتال میں پیش آنے والے غیر اخلاقی رویے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ’کچھ افراد نہایت بے حس ہوتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں معروف شخصیت ہوں لیکن اس کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں پبلک پراپرٹی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ انتہائی غیر اخلاقی عمل تھا کہ میری والدہ اسپتال کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں، میں ان کی زندگی کے لئے گڑگڑا کر دعا مانگ رہی ہوں اور اسپتال کا عملہ اور نرسز ویڈیوز بنا رہی ہیں، مجھ سے سیلفی کا کہہ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’کسی تقریب میں یا مالز میں ایسا رویہ سمجھ آتا ہے لیکن ایسی حساس جگہ پر سمجھ سے بالا تر ہے‘۔
انہوں نے اپنی والدہ کی خیریت بتاتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی اور لکھا کہ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔