ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ مونی روئے 9 روز اسپتال میں گزارنے کے بعد واپس اپنے گھر آگئیں، تاہم انہوں نے اپنی بیماری کی وجہ مداحوں کو بتانے سے گریز کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مونی روئے نے ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت تک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
انہوں نے اپنی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ ساتھ دینے پر شوہر سورج نمبیار کا شکریہ ضرور ادا کیا۔
مونی روئے نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ وہ بہت تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں، یہ بھی تحریر کیا کہ وہ اب اپنے گھر آچکی ہیں۔
مونی روئے نے بھائی، شوہر اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصاویر بھی اس پوسٹ کی زینت بنائیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی روئے کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا ہے۔
مونی کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکاروں دیشا پٹانی، نیہا شرما، مرونل ٹھاکر دیشا پارمر سمیت ارجن بجالانی، سنیل گروور اور پلکٹ سمراٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔