پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنا نام لیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
احسن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی ہے۔
اداکار کا اس شو کے دوران پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر میں کسی اسکینڈل میں ملوث نہیں رہے۔
اُن کا شو کے دوران اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ بنائے جانے والے اسکینڈل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی شادی کو 16 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس دوران اُنہوں نے اپنی بیوی اور بچوں پر زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسکینڈلز سے بھی دور رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار احسن خان نے معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ متعدد پروجیکٹ کیے ہیں جن میں ’چھپن چھپائی‘، ’چکر‘ اور ’قیامت‘ شامل ہیں۔
اس آن اسکرین جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ایک ساتھ بے حد پسند کیا جاتا ہے۔