کاجول اپنی ویب سیریز میں غیرمناسب سین پر تنقید کی زد میں

کاجول اپنی ویب سیریز میں غیرمناسب سین پر تنقید کی زد میں


بھارتی معروف اداکارہ کاجول کی قسمت کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔

اداکارہ کاجول یکے بعد دیگرے کیے جانے والے اپنے ہی فیصلوں کے سبب تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول نے اپنے کریئر کے 29 برس گزرنے کے بعد اسکرین پر غیر مناسب سین عکس بند نہ کروانے کی اپنی پالیسی کو توڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول نے 14 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم، ڈزنی پلس ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں پاکستانی اداکار علی خان کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروائے ہیں۔

اداکارہ کاجول نے یہ غیر مناسب سین اپنے کریئر میں پہلی بار عکس بند کروایا ہے۔

اداکارہ کے ان سین اور اس فیصلے پر اُن کے مداح سخت تنقید کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کاجول نے اپنے پرانے، قریبی ساتھی شاہ رُخ خان سے اُن کی نئی فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق طنزیہ سوال پوچھا تھا۔

اس سوال پر بھی اداکارہ کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں