پاکستانی معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنے گھریلو حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی۔
پاکستانی ڈراموں میں ساس اور ماں کے منفرد کرداروں کو بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں دیگر سینئر اداکاراؤں کے ہمراہ نجی ٹی وی کہ مارننگ شو میں شرکت کی۔
اس دوران اداکارہ صبا فیصل، پروین اکبر اور فرح ندیم نے بچوں کی پرورش اور نئی نسل میں آنے والی تبدیلیوں سےمتعلق باتیں کی
شو کے دوران اداکارہ فیصل کا نئی نسل کی لڑکیوں میں عدم برداشت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر لڑکیاں شادی ہوتے ہی سیٹل زندگی چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے پاس گاڑی، بنگلا اور پیسے ہوں تو انہیں کسی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے 45 اور 50 سال کے مرد سے شادی کرنی چاہیے، جس کے پاس سب کچھ ہو۔
اداکارہ صبا فیصل نے شو کے دوران واضح کیا کہ اُن کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نہیں ہوئی ہے ابھی صرف منگنی ہوئی ہے۔
صبا فیصل نےمزید بتایا کہ اِن کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی منگنی اُنہوں نے خود اپنی پسند سے کروائی ہے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دینا چاہیے
صبا فیصل نے اپنے اس بیان کی وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ حال ہی میں گزرنے والی عید قرباں کے موقع پر وہ قربانی کے جانور کے پاس کئی گھنٹوں تک بیٹھی رہیں اور کافی دیر بعد ان کی بیٹی اِن کے پاس اُنہیں ملنے کے لیے آئی۔
اداکارہ نے کہا کہ کیوں کہ اُن کی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے اسی لیے وہ دیر سے ملنے آئی تھی مگر اتنی ہی دیر لگا کر اُن کی بہو اُن کے پاس عید کے روز ملنے آتی تو وہ غصہ ہوجاتیں اور ان کے ذہن میں بہو سے متعلق غلط خیالات آتے۔
صبا فیصل کی اس بات سے اداکارہ پروین اکبر نے اتفاق کیا، اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس بات سے کبھی قائل نہیں ہوئیں ہیں کہ بہو بیٹی ہوتی ہے اور ساس ماں بن سکتی ہے۔
صبا فیصل کا بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ سسرال والوں کا گھر بہوؤں کا اپنا گھر ہوتا ہے، اِنہیں اپنے سسرال میں ہر کام کی ذمہ داری لینی چاہیے، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بہو کبھی بیٹی نہیں ہو سکتی
پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے اولاد کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِنہیں اولاد نے جینا سکھا دیا اور وہ اولاد کی وجہ سے بہت اچھے طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں۔
شو کے دوران صبا فیصل نے ماضی میں اپنی بہو اور بڑے بیٹے سلمان فیصل سے اختلافات کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لانے سے متعلق بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر گھر کی باتیں شیئر نہیں کرنی چاہیے تھیں لیکن بطور انسان وہ بے بس تھیں اور اِن سے غلطی ہوئی تھی۔