’مجھے آریز احمد سے زیادہ دانش تیمور پسند ہے‘ صارف کے تبصرے پر آریز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

’مجھے آریز احمد سے زیادہ دانش تیمور پسند ہے‘ صارف کے تبصرے پر آریز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے


پاکستانی معروف اداکار آریز احمد لائیو ویڈیو کے دوران اہلیہ، اداکارہ حبا بخاری کے سامنے اداکار دانش تیمور کی تعریف سُن کر سیخ پا ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فنکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی مختصر سی ویڈیو وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں آریز اور حبا اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کی غرض سے لائیو ویڈیو سیشن کر رہے ہیں۔

اس دوران کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں میں ایک صارف آریز کے بجائے دانش تیمور کی تعریف کردیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریز احمد دانش تیمور کی تعریف  سُن کر خود پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں اور صارف کے اس تبصرے پر غصے سے جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تو آپ کر لو شادی اُس (دانش تیمور ) سے۔‘

اس پر حبا بخاری فوراً ہی بگڑتی صورتحال پر بڑے تحمل سے صارف کو جواب دیتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آریز احمد اور حبا بخاری کی وائرل کلپ پر اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آریز کے جواب پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حبا بخاری سلجھی ہوئی ہیں اور انہوں نے سمجھداری کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں