پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، میزبان و اداکارہ نتاشا حسین کا کہنا ہے کہ وہ شہروز سبزواری کو اداکار نہیں سمجھتیں۔
حال ہی میں نتاشا حسین نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، سلون اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں موجود اقرباپروری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نتاشا علی نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبز واری کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے اداکار نہیں ہیں اور انہیں شوبز انڈسٹری میں کام صرف اپنے والد کی وجہ سے ملا ہے تاہم ان کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار ہے۔
اسی طرح انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ حق کو بہترین ماڈل اور بُری اداکارہ قرار دیا جبکہ سونیا امام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں ماڈل نہیں سمجھتی۔