ایک بار ڈائریکٹر نے کہا اپنی ساڑھی کے پلو سے پن نکال دیں، ہیما مالینی

ایک بار ڈائریکٹر نے کہا اپنی ساڑھی کے پلو سے پن نکال دیں، ہیما مالینی


بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن ہیما مالینی اور بالی ووڈ ’ڈریم گرل‘ نے کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران 75 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار ان سے فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اپنی ساڑھی کے پلو پر پن نہ لگائیں اور اسے گرنے دیں۔ شاید ڈائریکٹر کوئی مخصوص سین شوٹ کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ایک پن اپنی ساڑھی پر لگا کر رکھتی تھی، ڈائریکٹر کی اس بات پر میں نے ان سے کہا کہ ساڑھی کا پلو نیچے گر جائیگا، جس پر انھوں نے کہا کہ وہ یہی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیما مالینی کے اس انٹرویو کا ابھی صرف ٹیزر جاری ہوا ہے، اسی ویڈیو کلپ میں ہیما مالینی نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں راج کپور نے فلم ستیم شیوم سندرم کرنے کی پیش کش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ راج کپور جانتے تھے کہ میں اس پروجیکٹ میں کام نہیں کروں گی، انہوں نے یہ بات مجھ سے کہی بھی، کہ انہیں معلوم ہے لیکن ان کی خواہش تھی کہ میں اس فلم میں کام کروں۔

ہیما مالینی نے کہا کہ اس موقع پر ان کی والدہ بھی راج کپور کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں موجود تھیں، انہوں نے بھی میری جانب سے انکار کی تائید کی۔

بعدازاں یہ کردار زینت امان نے کیا اور بہت شہرت و کامیابی حاصل کی۔ ہیما مالینی نے اس موقع پر اپنے شوہر دھرمیندر  کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں ایشا اور آہانا کا بہت خیال رکھتے ہیں اور بچیوں کی نگہداشت میں دھرمیندر ہمیشہ موجود رہے۔

انہیں بچیوں کی شادی کی فکر تھی اور کہتے تھے کہ ان کی جلد شادی ہونی چاہیے، تو میں ان سے کہتی تھی ضرور ہوگی لیکن درست وقت اور اچھے آدمی سے ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں