اداکارہ سبینا فاروق بیمار ہو گئیں، اسپتال سے والدہ کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا

اداکارہ سبینا فاروق بیمار ہو گئیں، اسپتال سے والدہ کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا


پاکستانی خوبرو اداکارہ سبینا فاروق کو بیماری کے سبب اسپتال منتقل ہونا پڑ گیا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سبینا فاروق نے اسپتال کے بستر سے ایک اسٹوری شیئر کی ہے اور ساتھ میں اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں منفی کردار ’حیا‘ ادا کر کے مشہور ہونے والی اداکارہ کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ ’میری ماں بغیر اے سی اور پنکھے کے سو رہی ہیں کیوں کہ مجھے بخار اور سردی لگ رہی ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’میری والدہ گھر بھی نہیں جا رہیں، میں جانتی ہوں کہ خدا کے بعد بس ماں ہی ایک سچا پیار ہے، اِن کا احسان ہم اتار نہیں سکتے۔‘

سبینا فاروق کا مزید لکھنا ہے کہ ’ماں ہے پاس تو خدا نے سب کچھ دے دیا ہےآپ کو۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں