تصاویر بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا نیا ٹول متعارف

تصاویر بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا نیا ٹول متعارف


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی جائنٹ کوالکوم نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایسا نیا ٹول متعارف کرایا ہے جو آپ کے خراب سے خراب خاکے کو فن کا شاہکار بنا سکتا ہے۔

کنٹرول نیٹ نام کا یہ سافٹ ویئر کمپنی کی جانب سے اس ہی ہفتے جاری کیا گیا جو 12 سیکنڈوں کے اندر بنائے گئے خاکے کو مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔

یہ سافٹ ویئر حیرت انگیز طور پر اس طرح کے دیگر سافٹ ویئر سے مختلف ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ خصوصیت اس کو مستقبل میں بڑی موبائل بنا سکتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بہتر کی جانے والی یہ تصویر مکمل طور پر پرائیوٹ ہوں گی اور کسی ثالثی فریق کلاؤڈ پر کوئی ڈیٹا بیک اپ نہیں ہوگا۔

کوالکوم ترجمان کے مطابق جنریٹِیو اے آئی نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیتےہوئے روایتی طریقوں سے کونٹینٹ بنانے کے طریقوں کو بدل دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صارف کنٹرول نیٹ میں تصویر کی تحریر ڈالنے کے ساتھ تخلیقی عمل کے لیے اضافی تصویر بھی ڈال سکتے ہیں۔

منتخب کی گئی تصاویر میں بنائے خاکوں سے لے کر فوٹوگراف کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ تحریر استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر کا نیا ورژن بنایا جاسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں