بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’اینیمل‘ کی عکسبندی مکمل کی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی فلمی ٹیم کیلئے ایک پیغام تحریر کیا۔
رشمیکا نے کہا کہ گزشتہ رات شوٹنگ تھی جو مکمل ہوچکی ہے، اب میں حیدرآباد واپس آگئی ہوں اور آج رات سے ہی ’پشپا 2‘ پر کام شروع کردوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اینیمل‘ میرے پاس اچانک آگئی تھی لہٰذا میں حیران رہ گئی، میرا خیال ہے کہ میں نے اس فلم کیلئے 50 دن شوٹنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جب شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے تو مجھے ایک خلاء سا محسوس ہو رہا ہے۔
رشمیکا کا کہنا تھا کہ میں اسی ٹیم کے ساتھ ایک ہزار مرتبہ کام کرنا چاہتی ہوں۔
’اینیمل‘ میں بوبی دیول اور انیل کپور بھی شامل ہیں، یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔
![’اینیمل‘ کی شوٹنگ مکمل، رشمیکا مندانا نے ’پشپا 2‘ پر کام شروع کر دیا](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-20/1239134_7190580_RM_updates.jpg)