کبریٰ خان نے سالگرہ پر سب سے بہترین تحفہ کسے قرار دیا؟

کبریٰ خان نے سالگرہ پر سب سے بہترین تحفہ کسے قرار دیا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے دو روز قبل اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔

کبریٰ خان کو سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے سب سے بہترین تحفہ دے کر لاجواب کر دیا۔

انسٹا گرام پر موجود فاطمہ کریئشنز نامی فین پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے مداح ان کے نام سے غریب لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے کھانا ڈبوں میں پیک کر رہے ہیں۔

کبریٰ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے یہ سب سے خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ اس تحفے کے لیے میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اور خوشی کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں