عرفان خان کی اہلیہ کا اداکار کی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان

عرفان خان کی اہلیہ کا اداکار کی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان


  • سوتاپا سکدار آنجہانی اداکار عرفان خان کی منفرد شخصیت کے بارے میں ایک کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
  • کتاب عرفان کے مزاحیہ پہلو پر توجہ مرکوز کرے گی اور فطرت میں جذباتی نہیں ہوگی۔
  • اداکار اپریل 2020 میں 54 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

29 اپریل 2020 کو انتقال کرنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر نے اداکار کی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار اپریل 2020 میں 54 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

==

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں آنجہانی اداکار عرفان خان کی اہلیہ مصنفہ سوتاپا سکدار نے کہا کہ لوگ عرفان کو بہت ڈرانے والے اور بہت سنجیدہ قسم کے انسان کے طور پر لیتے ہیں جبکہ وہ حقیقی زندگی میں بلکل ایسے نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک باعمل مسلمان نہیں تھے لیکن ایک لفظ جو انہوں نے اسلام میں مضبوطی سے پکڑا، وہ تھا ‘نیت’۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اُن کی زندگی پر لکھنے والی کتاب میں اُن کا ‘جذباتی سفر’ لکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اسے تفریحی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ عرفان خان جنہیں انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا، اپریل 2020 میں 54 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں