محمد سعید شیخ کو ہیوسٹن سٹی کونسل میں میئر سلویسٹر ٹرنر نے اعزاز سے نوازا۔
رپورٹ : راجہ زاہد خانزادہ
ہیوسٹن، ٹیکساس: ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ کوہیوسٹن سٹی کونسل میں میئر سلویسٹر ٹرنر نے انکی تین دہائیوں پر مشتمل شاندار کمیونٹی خدماتکے اعتراف میں سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کی جانب۔ سے “سالٹر آف دی ایئر” کے ایوارڈ کے اعزازسے نوازا۔“۔
اس سال کیلئے سٹی کونسل میں میئر کی جانب سے اعلی رضاکارانہ سالانہ ایوارڈ سعید شیخ کیمثالی خدمات کا ایک بڑا ثبوت ہے جسمیں چھ براعظموں کے 138 سے زیادہ ممالک کی سسٹر سٹیکی سرگرمیوں میں صرف انکی خدمات کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ جوکہ اعلی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ جڑوان شہروں کی تنظیموں کے پروگراموں میں انکیبھرپور کوششوں کا مظہر ہے
امریکہ کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن سٹی کے 13 جون، 2023 کو ہونے والے سٹی کونسل اجلاسکے دوران، میئر سلویسٹر ٹرنر نے مسٹر شیخ کی جانب سے فلاحی کاموں اور کمیونٹی خدمات پرانکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ، اس ایوارڈ کیلئے انھوں نے سعید شیخ کی گزشتہ آٹھسالوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اور اسکے بعد انکو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نےہیوسٹن کے لوگوں کی جانب سے مسٹر شیخ کو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل (SCI) کے “سال کے بہترینرضاکار” کے طور پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی اور انکو تمام سٹی کونسل کےاراکین اور پاکستان کے قونصل جرنل کی موجودگی میں اس ایوارڈ سے نوازا۔ میئر ٹرنر نے اس موقعپر خطاب جرتے ہوئے مزید کہا کہ ایس سی آئی کی طرف سے یہ اعزاز سسٹر سٹیز تحریک کےاہداف اور مشن اور سٹیزن ڈپلومیسی کے اصولوں کو آگے بڑھانے میں مسٹر شیخ کے شاندار کام کاایک بڑا اعتراف ہے۔ جناب شیخ کی ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی قیادت کرتے ہوئے، ہیوسٹن افطار کے انتظامات، انکی انسانی ہمدردی کیلئے اقدامات، بشمول COVID-19 اورپاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کوششوں کے دوران کی گئی انکی بھرپور کوششیں، انکیشاندار خدمات کی عکاسی کرتی ہیں،
اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے محمد سعیدشیخ کو سٹی آف ہیوسٹن کی طرف سے یہ ممتاز ایوارڈ حاصل کرنے اور انکی خدمات کا سٹی کیجانب سے سرکاری سطح پر اعتراف کرنے پر انکو مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ وہکمیونٹی کی خدمت کرنے سے متعلق مسٹر شیخ کے جذبہ اور لگن سے پہلے ہی واقف تھے اور آج وہپاکستانی امریکن ڈاسپورا کی مرکزی دھارے میں انکی شمولیت کو دیکھ کر بحیثیت پاکستانی خوشہیں اور یہ سب کچھ دیکھ کرفخر محسوس کر رہے ہیں۔
میئر کے اے اے پی آئی ایڈوائزری بورڈ کی چیئر، نومی حسین نے بھی جناب شیخ کو دلی مبارکبادپیش کی اور اپنی دادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “جن کو بہت کچھ دیا گیا ہے، ان سے بہت زیادہتوقعات ہیں۔” انہوں نے مسٹر شیخ کی 30 سال سے زیادہ کی کمیونٹی سروس اور انہیں ملنے والےمتعدد ایوارڈز کی تعریف کی۔
اپنے تعریفی کلمات میں، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد سعیدشیخ نے میئر سلویسٹر ٹرنر اور سٹی کونسل کا اعتراف اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزیدکہا، “میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے دنیا بھر میں کمیونٹی اور انسانیت کیخدمت کرنے کے قابل بنایا۔” انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کا بھی شکریہادا کیا۔ انہوں نے میئر سلویسٹر ٹرنر کو ہیوسٹن کمیونٹی میں تنوع، شمولیت اور اتحاد لانے میں انکی قیادت، خدمات اور لگن کا اعتراف کیا۔
مزید برآں، محمد سعید شیخ نے چیف پیٹرن سید جاوید انور کی فراخدلانہ حمایت اور دوستی پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کے خاندان سے لے کر دوستوں تک، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میئرآفس آف ٹریڈ اینڈ انٹرنیشنل افیئرز، سسٹر سٹیز آف ہیوسٹن، اور مختلف کوششوں میں شامل ٹیمکے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن، الائنس فار ڈیزاسٹرریلیف، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ، ہیوسٹن افطار، اور کمیونٹی میڈیا سمیت کوآرڈینیشن کیاہے۔
اس موقع پر موجود دیگر افراد میں الیاس حسن چوہدری، ڈائریکٹر آف ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈڈویلپمنٹ، ایچ کے ایس سی اے کے ڈائریکٹر نصر خان، ایچ کے ایس سی اے کے سراج نرسی اور اےایف ڈی آر کے محمود احمد شامل تھے۔