ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں، نجم سیٹھی

ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں، نجم سیٹھی


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ایک حل ہے کوئی بلیک میلنگ نہیں، ہائبرڈ ماڈل کی ہماری تجویز کو تسلیم کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں، ہائبرڈ ماڈل کےلیے ہم نے بہت محنت کی ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ بھارت کی تجویز تھی پورا ایشیاء کپ ایک ہی نیوٹرل وینیو پر کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی پریس ریلیز میں ہائبرڈ ماڈل کا لفظ استعمال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ کسی کی کوشش تھی کہ ہائبرڈ ماڈل کو ورلڈ کپ سے لنک کیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں