حادثے کے بعد اگر چلنے کی کوشش کرتی تو خون کی الٹیاں لگ جاتی تھیں، متھیرا کا انکشاف

حادثے کے بعد اگر چلنے کی کوشش کرتی تو خون کی الٹیاں لگ جاتی تھیں، متھیرا کا انکشاف


اداکارہ متھیرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر صارفین بغیر کچھ سوچے سمجھے کسی کے بھی بارے میں بولنا شروع کر دیتے ہیں انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کی زندگی میں کیا چل رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ سال 2022 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں سال نو کے موقع پر ان کا خطرناک روڈ حادثہ ہوا تھا۔

متھیرا نے روڈ حادثے کی پیچیدگیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کے سینے اور پھیپھڑوں پر سخت چوٹیں لگی تھیں جبکہ ان کا جبڑا بھی ٹیڑھا ہوگیا تھا اور انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وہ کافی عرصے تک زیر علاج رہیں اور اس دوران وہ صرف بستر تک محدود تھیں اور تقریباً ایک سال تک کسی قسم کی کوئی ایکسرسائز کرنے، یہاں تک کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں کیونکہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، جس وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کبھی چلنے کی کوشش بھی کرتی تھیں تو خون کی الٹیاں لگ جاتی تھیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ زائد وزن رکھتی ہیں لیکن انہیں اپنی جسامت اور رنگت سے پیار ہے۔

ساتھ ہی متھیرا نے مزید اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے جسم سے 3 بار اضافی چربی نکلوائی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ مزید ایک بار مذکورہ عمل سے گزریں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں