بھارتی فلم ڈائریکٹر کی لاش ہوٹل سے برآمد

بھارتی فلم ڈائریکٹر کی لاش ہوٹل سے برآمد


بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ہوٹل میں بھوج پوری فلموں کے ڈائریکٹر مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبھاش چندرا تیواری کا تعلق مہاراشٹرا سے تھا اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہوٹل میں رہ رہے تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لاش پر کوئی زخم کا نشان نہیں تھا، موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سبھاش اور ان کی ٹیم فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہوٹل میں موجود تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں