پرینیتی چوپڑا سے ملنے کے بعد راگھو چڈھا کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

پرینیتی چوپڑا سے ملنے کے بعد راگھو چڈھا کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟


معروف بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا سے منگنی کے بعد بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا نے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

راگھو چڈھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اپنی منگنی کی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’اور ایک دن یہ خوبصورت لڑکی میری زندگی میں داخل ہوئی، اس نے مسکراہٹوں، قہقہوں اور چمک کا ایک رنگا رنگ دیا جوڑ کر اسے روشن کیا، جس کے تسلی بخش اور  نرم گوشے نے ہمیشہ کے لیے محبت اور حمایت کا وعدہ کیا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ ہماری منگنی ایک ایسا خوشگوار موقع تھا جہاں خوشی کے آنسو، قہقہوں اور خوشی میں کیا گیا ڈانس ہمیں بالکل پنجابی انداز اپنے پیاروں کے اور بھی قریب لے آیا‘۔

واضح رہے کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 13 مئی کو دہلی میں اپنے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں منگنی کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں