فیروز خان بچوں کی کسٹڈی کیلئے پُرعزم، باز کی مانند نظریں جمالیں

فیروز خان بچوں کی کسٹڈی کیلئے پُرعزم، باز کی مانند نظریں جمالیں


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اپنے بچوں کی کسٹڈی کے لئے پُرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک باز کی طرح اپنے بچوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام پر اداکار نے اپنی بیٹی فاطمہ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں اقرار کیا کہ کئی دنوں سے ان کی اپنی بیٹی سے بات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس کائنات کے ذریعے اپنے بچوں کو پیغام بھیج رہا ہوں کہ میں ان دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور اپنی نظریں ایک باز کی طرح ان پر جمائے ہوئے ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں