فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا، اس میلے میں ڈیبیو دینے والی بالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ سارہ علی خان نے پہلے دن ریڈ کارپیٹ کے لئے دیسی لُک کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے پہلے کانز ڈیبیو کے لئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے آئوری رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا۔
اس لہنگے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔
سارہ علی خان نے ہلکے میک اپ اور زیورات کے ساتھ روایتی دلہن کا روپ دھارتے ہوئے اپنے ڈوپٹے کو اپنے بالوں کے جوڑے پر سیٹ کیا۔
16 مئی سے فرانس میں شروع ہونے والا 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کی آنے والی فلم ’ذرا ہٹ کے ، زرا بچ کے‘ کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔