بھارتی ڈمپل گرل، دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون آج کل شہرت اور کامیابیاں دونوں ہاتھوں سے سمیٹ رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں امریکی جریدے ’ٹائمز‘ کے سرورق کے لیے اپنا فوٹو سیشن بھی کروایا ہے۔
’ٹائمز‘ کے سرِورق پر اپنی فوٹو چھپنے کے بعد دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگریزی میں لکھا ہوا نام ہندی زبان میں تبدیل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کے انسٹاگرام پر 74 ملین فالوورز ہیں۔