امریکی اداکار ڈیوڈ کورنسویٹ سُپرمین کا کردار ادا کرنے والے امیدواروں میں سرِفہرست ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، اداکار اسکرین ٹیسٹ کے مرحلے میں آگے بڑھ چکے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو دیگر امیدوار بھی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سُپرمین کے کردار کے لیے بہتر اداکار کا انتخاب ڈی سی اسٹوڈیوز کی اس مشہور فلم کے سیکوئل بنانے کے لیے سب سے اہم مرحلہ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وارنر بروز کی جانب سے ابھی تک ’سُپرمین‘ کے کردار کے لیے کاسٹنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم ایک اندرونی ذرائع کا کہنا ہےکہ فلم ساز اور اسٹوڈیو ابھی کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے قریب نہیں پہنچے۔