بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانیوں کو پیغام دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام ویڈیو پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی آواز بلند کرو پاکستانیوں، جاکر عمران خان کو چھڑاؤ، ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے۔‘
رکھی ساونت نے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ’ٹک ٹاک کھیلنا بند کرو اور عمران خان کو بچاؤ، اُٹھو پاکستانیو اُٹھو۔ ‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شئیر کی تھی۔
راکھی ساونت کی شادی عادل خان درانی سے ہوئی تھی جو ایک پاکستانی ہیں، تاہم دونوں کے درمیان ہونے والے تنازعات کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی۔