سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت، مداحوں میں ہل چل مچ گئی

سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت، مداحوں میں ہل چل مچ گئی


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اور خوب رو اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی ایک ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ان کے مداحوں میں ہل چل مچ گئی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بین الاقوامی سلیبرٹی منیجر حامد حسین کے بیٹے کی شوبز شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شادی کی تقریب کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنی بہن صبور علی، بھائی علی اور بہنوئی علی انصاری کے ہمراہ شرکت کی جبکہ اداکار احد رضا میر بھی اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ موجود تھے۔

تاہم دونوں خاندانوں کی ایک ساتھ کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی جس کے بعد ان مداحوں کی بڑی تعداد میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے.

سجل علی اور  احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت، مداحوں میں ہل چل مچ گئی

کئی مداحوں کے مطابق ان کی علیحدگی ہوگئی ہے جس پر ان کے مداح مایوسی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں یقین ہو گیا ہے کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداحوں کا کہنا ہے ان کی پسندیدہ جوڑی نے راہیں جُدا کر لی ہیں۔

تاہم اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے تاحال علیحدگی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس تقریب میں عمر خان، عائشہ عمر، خوشحال خان، ندیم بیگ،عمران اشرف، اور علی انصاری سمیت دیگر فنکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں