عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کا سونم کپور سے موازنہ کیوں کیا؟

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کا سونم کپور سے موازنہ کیوں کیا؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر، اداکار رنبیر کپور کا موازنہ سونم کپور سے کردیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’رنبیر کپور مردوں کے فیشن کی سونم کپور ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ رنبیر بالی ووڈ کے سب سے زیادہ اسٹائلش مردوں میں سے ایک ہیں اور ان کے فیشن کا انتخاب بہت اچھا ہے۔

اداکارہ نے یہ بیان ایک فیشن میگزین کو انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کے اسٹائل اور فیشن کے انتخاب کے بارے میں رائے پوچھنے پر دیا۔

واضح رہے کہ سونم کپور کو ان کے منفرد فیشن اور دلکش اسٹائل کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کی اسٹائل آئیکون کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب، رنبیر کپور بھی اپنے اسٹائل کی وجہ سے میڈیا کی توجہ بنے نظر آتے ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری میں اکثر ہی ان کے فیشن کے انتخاب کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں