جنوبی کوریا کے آل بوائز بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کا دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود اپنے مداحوں کی زندگی پر جو اثر ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
حال ہی میں برازیل کے ایک فنکار لی سیرافی ایم کازوہا نے انکشاف کیا ہے کہ بی ٹی ایس کے ممبر جیمن نے مجھے بہت متاثر کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں ایک طویل عرصے سے ڈپریشن اور پریشانی سے نبرد آزما تھی اور کورین بینڈ کی موسیقی اور پرفارمنس، خاص طور پر جیمن کی پرفارمنس سے مجھے زندگی میں پرسکون رہنے میں مدد ملی۔
کازوہا کے مطابق، جیمن کے ڈانس اور گانے کے انداز کا میری زندگی پر بہت گہرا اثر ہوا یہاں تک کہ میں خود بھی ڈانس اور میوزِک میں دلچسپی لینے لگی۔
کازوہا کورین بینڈ بی ٹی ایس اور جیمن سے متاثر ہوکر خود آرٹسٹ بن گئیں اور بہت کم عرصے میں ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔
فنکارہ کے آرٹ نے بڑی تعداد میں بی ٹی ایس کے مداحوں کی توجہ حاصل کی یہاں تک کہ اُنہیں جلد ہی برازیل میں بی ٹی ایس کے فین ایونٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا۔
یہ تقریب کازوہا کی زندگی کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی جہاں ان کے کام کو شائقین اور خود کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبرز نے سراہا۔
اب کازوہا ایک کامیاب فنکارہ ہیں اور وہ اپنے کچھ پروجیکٹس کے لیے ’بی ٹی ایس‘ کے ساتھ اشتراک بھی کرچکی ہیں۔