پاکستانی نژاد برطانوی صحافی، مصنفہ اور فلم ساز ریحام خان نے تیسری شادی کے بعد پہلی عید کا احوال اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ہمراہ رومانوی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار انہیں عید کا جوڑا کس نے دیا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان جامنی رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں انتہائی جاذب نظر آ رہی ہیں.
ریحام خان نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں فیض احمد فیض کی نظم ’ بہار آئی‘ سے چند اشعار شیئر کیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو کلپ میں یہ خوبصورت ساڑھی جو انہوں نے زیب تن کی ہوئی ہے وہ مرزا بلال کی والدہ یعنی ان کی ساس نے انہیں تحفے میں دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ریحام خان نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے لکھا تھا کہ یہ ایک عظیم نصف صدی تھی اور میں نے ابھی جینا شروع کیا ہے۔